چلاس میں مسافر بس پر فائرنگ‘8افراد جاں بحق‘ 26زخمی

ویب ڈیسک :چلاس میں دہشت گردی کا اندوہناک واقعہ ‘شاہراہ قراقرم پر نامعلوم افراد نے بس پرفائرنگ کردی ‘8مسافر جاں بحق ‘26زخمی ہو گئے ۔
بس مسافروں کو لے کر ضلع غذر سے راولپنڈی جارہی تھی کہ علاقہ ہڈور کے قریب نامعلوم افراد کی جانب سے نشانہ بنایا گیا ۔
ضلعی انتظامیہ کے مطابق فائرنگ کے نتیجے میں مسافر بس میں آگ بھڑک اٹھی جس کے بعد بس بے قابو ہوکر ٹرک سے ٹکرا گئی ۔
فائرنگ اور آگ بھڑکنے کے نتیجے میں بس میں سوار 8مسافر موقع پر جاں بحق جبکہ 26زخمی ہو گئے۔
پولیس کے مطابق زخمیوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں جنہیں فوری طورپر ریجنل ہیڈ کوارٹر ہسپتال چلاس منتقل کردیا گیا ۔
ذرائع نے بتایا کہ حادثے میں زخمی ہونے والے افراد میں کئی کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے جس کے باعث جاں بحق افراد کی تعداد میں اضافے کا خدشہ بھی ظاہر کیا جارہا ہے ۔

مزید پڑھیں:  خیبرپختونخوا میں زمہ دارانہ سیاحت کا فروغ ناگزیر ہے، مشیر سیاحت زاہد چن زیب