پاک فوج کے تعاون سے میران شاہ میں سپورٹس گالہ کا انعقاد

ویب ڈیسک: شمالی وزیرستان کی تحصیل میران شاہ میں پاک آرمی کے تعاون سےپروقار سپورٹس گالہ کا انعقاد کیا گیا ۔
سپورٹس گالہ کے انعقاد پر پاک آرمی، سول انتظامیہ، ملکان، مشران، نوجوانوں اور طلباء نے بھرپور تعداد میں شرکت کی ۔
کھیلوں کے مقابلوں میں رسہ کشی، کرکٹ، والی بال، فٹ بال، باسکٹ بال اور ایتھلیٹکس کے مقابلے شامل تھے ۔
ان مقابلوں میں مختلف اسکولز کی کل 16ٹیموں نے بڑے جوش وخروش سے حصہ لیا ۔
متعدد طلباء نے اس موقع پر کھیلوں کی افادیت اور سب سے پہلے پاکستان کے موضوع پر پرجوش انداز میں تقاریر کیں ۔
مقابلوں کے اختتام پر کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کےلئے انعامات بھی تقسیم کئے گئے ۔
کھیلوں میں حصہ لینے والے نوجوانوں نے پاک آرمی کا شکریہ ادا کیا اور توقع ظاہر کی کہ مستقبل میں بھی ایسے کھیلوں کا انعقاد کیا گیا جائیگا ۔

مزید پڑھیں:  فیصل واوڈا اور مصطفی کمال توہین عدالت کے مرتکب ہیں، حکم نامہ جاری