میونخ میں شدید برفباری سے نظام زندگی مفلوج

ویب ڈیسک :جرمنی کے شہر میونخ میں ریکارڈ برفباری کے باعث نظام زندگی درہم برہم ہوگیا ہے۔
ذرائع کے مطابق میونخ میں 1993 کے بعد سب سے زیادہ 44 سینٹی میٹر برفباری ریکارڈ کی گئی ہے، شہر میں ہرطرف سفیدی ہی سفیدی، سردی کی شدت میں مزید اضافہ دیکھا جارہا ہے۔
شدید برفباری کے باعث 760 سے زائد پروازیں منسوخ کر دی گئیں ہیں، بسیں، ٹرام اور ٹرین سروسز بھی معطل، مسافر پھنس کر رہ گئے۔

مزید پڑھیں:  چین میں بارش سے ہائی وے کا حصہ بہہ گیا،36افراد ہلاک