18ویں ترمیم کا خاتمہ دراصل پاکستان کا خاتمہ ہے ‘ایمل ولی خان

ویب ڈیسک :عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر ایمل ولی خان نے کہا ہے کہ 18ویں ترمیم کاخاتمہ دراصل پاکستان کاخاتمہ ہے، ملک کوبچانے کیلئے پشتونوں کے حقوق سے دستبرداری درکارہو،توکسی صورت پیچھے نہیں ہٹیں گے۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اے این پی کے صوبائی صدر کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے انٹرا پارٹی انتخابات میں اتنے لوگ بھی نہیں تھے جتنے آج ہمارے اسٹیج پر موجودہیں ‘عمران خان بھی وڑگیا،اوراس کابیٹ بھی وڑگیاہے ۔
انہوں نے کہا کہ آج پھراسلام کے حصول کے نام پر اسلام آبادکی لڑائی لڑی جارہی ہے،پاکستان بننے کے بعد باچاخان نے اس ملک کوآباد کرنے کے لیے سب کوآواز دی۔
ہم نے جب بھی پشاورپشتونوں کے حقوق کے لیے آواز اٹھائی، تو بیرونی ایجنٹ کے الزامات لگائے گئے ‘اے این پی نے11ممبران اسمبلی کے زور پر چھوٹے صوبوں کوآئینی حقوق دئیے۔
ٹکر کے لوگ ہونے کے دعویدار ایک تھپڑ کے لوگ ثابت ہوئے ‘18ویں ترمیم کاخاتمہ دراصل پاکستان کاخاتمہ ہے، ملک کوبچانے کیلئے پشتونوں کے حقوق سے دستبرداری درکارہو،توکسی صورت پیچھے نہیں ہٹیں گے۔
ایمل ولی خان کا کہنا تھا کہ6ہزارسے زائد میگاواٹ کی بجلی پیداکرنےوالاصوبے کوآدھی بجلی بھی نہیں دی جارہی ہے، گندم پراگر پہلاحق پنجاب کاہے، توبجلی پرسب سے پہلاحق پختونخواکاہےاگرہمیں بجلی پرحق نہیں دیاجاتا، توپھر پشتونوں کوپنجاب پربجلی بندکرنے کا حق حاص ہے۔

مزید پڑھیں:  خیبرپختونخوا میں زمہ دارانہ سیاحت کا فروغ ناگزیر ہے، مشیر سیاحت زاہد چن زیب