بجلی کی طویل لوڈ شیڈنگ، ابتر سڑکیں، ضلع مہمند کے عوام سراپا احتجاج

ویب ڈیسک: ضلع مہمند کے عوام مسائل کیخلاف سراپا احتجاج، بجلی کی 23 گھنٹے لوڈ شیڈنگ سمیت سڑکوں کی ابتر صورتحال اور دیگر مسائل حکام کے گوش گزار کرانے کیلئے احتجاج کا راستہ اپنایا۔
ضلع مہمند میں جاری 23 گھنٹوں کی لوڈ شیڈنگ کے خلاف عوام نے غلنئی گرڈ سٹیشن کے سامنے پشاور باجوڑ مرکزی شاہراہ کو 3 گھنٹوں کیلئے بند کرتے ہوئے احتجاج ریکارڈ کرایا۔ مظاہرین کا اس موقع پر کہنا تھا کہ مہمند میں 23 گھنٹے لوڈ شیڈنگ قابل افسوس اور مہمند ٹریفک پولیس کی جانب سے ڈرائیورز کو بے جا تنگ کرتے ہوئے انہیں پرچے دینا ظلم ہے۔
مظاہرین کا کہنا تھا کہ ضلع مہمند میں سڑکوں پر فی الفور کام شروع کیا جائے کیونکہ سڑکیں کھنڈر بن چکی ہیں جس پر منٹوں کا سفر گھنٹوں میں طے ہوتا ہے۔
احتجاج کرتے ہوئے مظاہرین کا کہنا تھا کہ پشاور تا باجوڑ شاہراہِ کی بندش سے ہزاروں مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پر رہا ہے۔
حکام کو ہمارے مطالبات فوری طور پر تسلیم کرنے چاہئیں تاکہ ہم ضلع مہمند کے عوام کو بھی سکون میسر آ سکے۔

مزید پڑھیں:  آل پاکستان نانبائی ایسوسی ایشن کا 8 مئی کو شٹر ڈاون ہڑتال کا اعلان