صوابی:ایک ماہ کے دوران 30افراد میں ایڈز کی تصدیق

ویب ڈیسک :ضلع صوابی میں ایک مہینے کے دوران 30افراد میں ایچ آئی وی ایڈز کی تصدیق ہوئی ہے جن میں تین حاملہ خواتین شامل ہیں۔
ڈاکٹر انعام اللہ کے مطابق ملک بھر میں ایچ آئی وی ایڈز کے متاثرہ کے حوالے سے صورتحال انتہائی تشویشناک ہے ۔
انہوں نے بتایا کہ صوبائی حکومت کی طرف سے اقدامات کے باوجود ایچ آئی وی ایڈز کے کیسز میں اضافہ سنگین صورتحال کی طرف اشارہ ہے ۔

مزید پڑھیں:  عالمی آزادی صحافت کا ایوارڈ فلسطینی صحافیوں کے نام