صوابی :باچاخان میڈیکل کمپلیکس میں ایچ آئی وی ایڈز سنٹر کا افتتاح

ویب ڈیسک :تدریسی ہسپتال باچاخان میڈیکل کمپلیکس صوابی میں ایچ آئی وی ایڈز سنٹر کا افتتاح کردیا گیا۔
یونیسف ٹیم لیڈر اور پراجیکٹ ڈائریکٹر نے نئے سینٹر کا باقاعدہ افتتاح کیاجبکہ ہسپتال ڈائریکٹرڈاکٹر امجد محبوب نے اس موقع پر مہمانوں کو بریفنگ دی ۔
ہسپتال ڈائریکٹر امجد محبوب نے شرکاءکو بتایا کہ یہاں ایچ آئی وی کی تشخیص کے ساتھ اب علاج بھی کیا جائے گا
بدقسمتی سے معاشرے میں ایچ آئی وی کے بارے میں اتنی آگاہی نہیں ہے اس مرض کے حوالے سے عوام میں شعور اجاگر کرنے کی ضرورت ہے، مقصد ہے کہ عوام میں اس مرض کے حوالے سے خوف کو کم کیا جائے۔
پراجیکٹ ڈائریکٹر ڈاکٹر طارق حیات نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 2015 کے بعد ایچ آئی وی کے 6166 رجسٹرڈ کیسز ہیںعالمی اداروں کی مسلسل تعاون سے مزید سینٹر تعمیر کیے جارہے ہیںاس وقت صوبے میں 13 سینٹرز کام کررہے ہیں۔
یونیسف ہیلتھ ٹیم لیڈر ڈاکٹر انعام اللہ نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ صحت خیبرپختونخوا اور یونیسف کے تعاون کا شکریہ ادا کرتے ہیںپاکستان میں اس وقت ایچ آئی وی ایڈز سے متاثرہ افراد کی تعداد 27000 تک پہنچ گئی ہے‘پاکستان میں صرف 13 فیصدعوام میں آگاہی کا نہ ہونا انتہائی اہم مسئلہ ہے۔

مزید پڑھیں:  گندم خریداری نہ کرنے پر جماعت اسلامی کا وفاق اور پنجاب حکومت کو الٹی میٹم