سردی پر مہنگائی کا زور بھاری، نوشہرہ لنڈا بازار کی رونقیں ماند پڑ گئیں

ویب ڈیسک: ضلع نوشہرہ میں سردی کی شدت میں اضافہ کے ساتھ ہی عوام لنڈا بازار کا رخ کرنے لگتے تھے لیکن اس بار مہنگائی کی شدت نے سردی کی ٹھنڈک کے باوجود عوام کو لنڈا بازار آنے سے روکے رکھا ہے۔
مہنگائی کی وجہ سے عوام کے ساتھ ساتھ دکاندار بھی پریشان ہونے لگے ہیں۔ ایک دکاندار کا کہنا ہے کہ گزشتہ سال کی نسبت اب کی بار وہ رش نظر نہیں آرہا جو یہاں ہوا کرتا تھا۔ دوسرے دکاندار کا کہنا تھا کہ لنڈا بازار آئے گاہک مہنگے دام سن کر الٹے باوں لوٹ جاتے ہیں۔
اس موقع پر ایک اور دکاندار کا کہنا تھا کہ ہر چیز کی قیمتیں بڑھ گئی ہیں اسی طرح لنڈا بازار میں بھی اب وہ قیمتیں نہیں رہیں جو کبھی ہوا کرتی تھیں، اب چپلوں کی قیمت بھی آسمان سے باتیں کر نے لگی ہیں‌۔

مزید پڑھیں:  آزادی صحافت عالمی مسائل اجاگر کرنے کیلئے ناگزیر ہے، صدر، وزیراعظم