ختنے کروانے کے فوائد میڈیکل سائنس نے بتا دیئے

نیویارک (نیوز ڈیسک) مسلمان مذہب کے احکامات کی تعمیل کرتے ہوئے صدیوں سے بچوں کے ختنے کرتے چلے آرہے ہیں لیکن مغرب صدیوں تک اس کا انکار کرنے کے بعد اب بالآخر جدید سائنس کی تحقیقات سامنے آنے پر ختنوں کی اہمیت ماننے پر مجبور ہوگیا ہے۔
طویل ترین تحقیقات مکمل ہونے کے بعد اچانک مغربی سائنسدانوں کو ختنوں کی اہمیت کا اس قدر احساس ہوا ہے کہ امریکا کے صف اول کے ادارہ برائے صحت
U.S. Centers for Disease Control and Prevention (CDC) نے دسمبر میں جاری کردہ ہدایات کے مسودے میں ہر لڑکے کیلئے ختنے لازمی قرار دینے کی تجویز دے دی ہے۔
اس ادارے کا کہنا ہے کہ ختنے بچوں کو پیشاب کی نالی کے انفیکشن، جنسی بیماریوں اور پائنیبل کینسر کے خطرات سے محفوظ رکھتے ہیں۔ ادارے کا یہ بھی کہنا ہے کہ ختنے نہ کرنے کی صورت میں Foreskin (بڑھی ہوئی جلد جسے ختوں میں کاٹ دیا جاتا ہے) میں بیکٹیریا اور دیگر جراثیم جمع رہتے ہیں اور بیماریوں کا باعث بنتے ہیں جبکہ بعض اوقات اس جلد میں زخم بھی بن جاتے ہیں جن کے ذریعے خطرناک جراثیم جسم کے اندر چلے جاتے ہیں اور خوفناک بیماریوں کا سبب بنتے ہیں۔ ادارے نے ایک اہم بات یہ بھی بتائی ہے کہ جن مردوں کے ختنے نہیں ہوتے وہ Foreskin میں موجود جراثیموں کو شریک حیات میں منتقل کرکے ان میں Cervical کینسر کا سبب بھی بنتے ہیں۔ متعدد اعتراضات اور کچھ حلقوں کی طرف سے مخالفت کے باوجود ادارے CDC سے کہہ دیا ہے کہ ختنوں کے فوائد کے بارے میں فوائد اس قدر واضح ہیں کہ اب ان کا انکار کرنا ممکن نہیں رہا۔

مزید پڑھیں:  پوتے کو دادا کی میراث سے حصہ کیوں نہیں ملتا؟