سعودی شہریوں کو پاکستان سمیت 25ممالک کے سفر سے گریز کی ہدایت

ویب ڈیسک :سعودی عرب نے اپنے شہریوں کو پاکستان سمیت 25ممالک کے غیر ضروری سے گریز کرنے کی ہدایات جاری کر دیں ۔
ذرائع کے مطابق سعودی محکمہ صحت کی جانب سے جاری کی گئی فہرست کے مطابق پاکستان کے علاوہ دیگر ممالک میں بھارت، بنگلادیشں ،افغانستان، عراق، شام، نیپال، نائیجریا شامل ہیں۔
سعودی عرب کی جانب سے اپنے شہریوں کو سختی سے ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ ان ممالک میں متعدی امراض اور طبی سہولیات کے معیار کے پیش نظر سفر سے مکمل پر گریز کریں ۔
سعودی محکمہ صحت کے مطابق بیما ریوں میں ڈینگی، ہیضہ ،پولیو، یلو فیور، خسرہ ، منکی پاکس، ملیریا، کووڈ 19بھی شامل ہیں۔

مزید پڑھیں:  چین میں بارش سے ہائی وے کا حصہ بہہ گیا،36افراد ہلاک