منشیات

منشیات کی پنجاب سمگلنگ ناکام‘ دو ملزمان گرفتار

ویب ڈیسک :ایکسائز انٹیلی جنس بیورو پشاور نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے منشیات پنجاب سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا تے ہوئے بڑی کھیپ پکڑلی ۔
کارروائی ایکسائز انٹیلی جنس بیورو اور تھانہ ایکسائز پشاور نے ایچ گول چوک نزد M-1 موٹر کار گاڑی نمبری BC 6800 سے دوران تلاشی 2 من 8 کلو گرام (108000 گرام چرس برآمدکرکے دو ملزمان کو گرفتار کر لیا ۔
گرفتار ملزمان کی شناخت محمد حسین ولد شیر ولی ساکن ملک دین خیل باڑہ ضلع خیبر اور عرفان اللہ ولد فضل مولا ساکن شاہین مسلم ٹاو¿ن پشاور کے نام سے ہوئی ۔
ترجمان ایکسائز کے مطابق ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی گئی ہے ۔

مزید پڑھیں:  لوئر دیر، کیپٹن (ر) مظہر اقبال ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لویردیر تعینات