باجوڑ:سابق صوبائی وزیر انورزیب خان گرفتار

ویب ڈیسک : باجوڑ میں تحریک انصاف ورکرز کنونشن کے انعقاد کے فوری بعد پولیس نے سابق صوبائی وزیر اور پی ٹی آئی کے رہنماءانور زیب خان کو گرفتار کر لیا ۔
ذرائع کے مطابق ضلع باجوڑ میں تحریک انصاف کے ورکرز کنونشن کے انعقاد سے قبل پورا دن پولیس مختلف مقامات پر چوکس رہی ‘ جبکہ پی ٹی آئی کارکنوں کو روکنے کے مختلف مقامات پر سڑکیں بھی بند کی گئی تھی ۔
مختلف مقامات پر سڑکوں کی بندش اور پکڑ دھکڑ کے بعد ورکرز کنونشن کا انعقاد انور زیب خان کی رہائشگاہ پر ہی ہوا جس کے فوری بعد پولیس نے سابق صوبائی وزیر کو حراست میں لے لیا ہے ۔

مزید پڑھیں:  اسرائیلی حمایت پر ایران میں امریکی و برطانوی افراد سمیت کئی کمپنیوں پر پابندی