پارٹی منشور تیار ‘جلد ہی اعلان کریں گے ‘پرویز خٹک

ویب ڈیسک: پی ٹی آئی پارلیمنٹرین کے چیئرمین پرویز خٹک نے کہا ہے کہ پارٹی منشور تیار ہوچکا ہے جلد ہی اعلان کریں گے ۔
صوبے کے کئی اضلاع میں جا چکا ہوں ‘تمام سیاسی قائدین کے ساتھ اچھے تعلقات ہیں اور رہیں گے ‘،کئی قائدین سے ملاقاتیں بھی کی ہیں اضلاع کی سطح پر انتخابی اتحاد کرینگے۔
پشاور میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی پارلیمنٹرین کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن میں پارٹی کی رجسٹریشن کی وجہ سے مصروف تھے،نوشہرہ سے پرویز خٹک کا صفایا کرنا اتنا آسان نہیں ‘ خواب دیکھنے والے جاگ جائے ۔
ہماری محنت اور جدوجہد ہے جو کوئی ختم نہیں کرسکتاپی ٹی آئی کو چیلنج کرتا ہوں کہ نوشہرہ کی تمام نشستیں جیت کر دکھائیں ۔
پشاور، روزانہ کی بنیاد پر لوگ پارٹی میں شامل ہورہے ہیں، اگلا جلسہ صوابی میں کریں گے‘الیکشن میں جہاں میں ہوں گاوہاں جیت ہماری ہی ہوگی۔

مزید پڑھیں:  پشاور، خیبر پختونخوا حکومت نے 5 واں کابینہ اجلاس پیر کو طلب کر لیا، ایجنڈا جاری