زبیدہ جلال

190ملین پاؤنڈز تحقیقات‘سابق وفاقی وزیر زبیدہ جلال کا نیا انکشاف

ویب ڈیسک :سابق وفاقی وزیر زبیدہ جلال نے 190ملین پاؤنڈز کی تحقیقات میں نیب ٹیم کے سامنے پیش ہوکر نیا انکشاف کر دیا ۔
ذرائع کے سابق وفاقی وزیر زبیدہ جلال نے نیب ٹیم کو بتایا کہ مجھ سمیت کئی کابینہ کے ارکان کے تحفظات کے باوجود بانی پی ٹی آئی نے کسی کی ایک نہ سنی، سنجیدہ معاملے کو منظور کیا اور منٹس کو خفیہ رکھنے کا کہا۔
رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ سابق وفاقی وزیر زبیدہ جلال نے نیب ٹیم کو بتایا کہ ہم نے کہا کہ 190 ملین پاو¿نڈز پاکستان کا اثاثہ ہے، واپس آنے چاہئیں کابینہ میں بھی یہی موقف اپنایا تھا لیکن ہمارے اصرار کے باوجود سابق وزیراعظم نے کسی کی ایک نہ سنی۔

مزید پڑھیں:  گوشت کا معیار جانچنے کیلئے لیبارٹری کا قیام لائق تحسین قرار