جونیئر ہاکی ورلڈ کپ

جونیئر ہاکی ورلڈ کپ:پاکستان نے کوارٹر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا

ویب ڈیسک : پاکستان نے جونیئر ہاکی ورلڈ کپ کے اہم میچ میں بلجیم کو ہرا کر کوارٹر فائنل کے لئے کوالیفائی کر لیا ۔
ملائیشیا کے شہر کوالالمپور میں جاری جونیئر عالمی ہاکی کپ میں پاکستان اور بلجیم کے مابین میچ ایک، ایک گول سے برابر رہا‘بلجیم کے کھلاڑی جیک نے پہلے کوارٹر کے تیسرے منٹ میں ہی پاکستان کے خلاف ملنے والے پینلٹی کارنر کے ذریعے گول کرکے بیلجیئم کو برتری دلا دی تھی۔
پاکستان کو کھیل کے 17 ویں اور 27 ویں منٹ میں پینلٹی کارنرز لگانے کا موقع ملا لیکن پاکستانی ڈریگ فلکر ارباز احمد گول پوسٹ میں گیند پھینکنے میں ناکام رہے۔
پاکستان کو کھیل کے 42 ویں منٹ میں ایک اور پینلٹی کارنر ملا جس پر ارباز احمد نے تیز رفتار ڈریگ فلک کے ذریعے گول کرکے بیلجیئم کی برتری کا خاتمہ کردیا۔
میچ کے اختتام تک اسکور 1-1 گول سے برابر رہا۔ پاکستان کے گروپ سے ہالینڈ بھی کوارٹر فائنل تک پہنچنے میں کامیاب رہا۔ بہتر گول اوسط پر پاکستان نے بھی کوارٹر فائنل میں جگہ پائی ہے۔

مزید پڑھیں:  امریکہ، فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کیلئے مظاہروں میں تیزی