تیسرا ٹی 20

تیسرا ٹی 20:نیوزی لینڈ ویمنز نے پاکستانی ٹیم کو ہرادیا

ویب ڈیسک :نیوزی لینڈ ویمنز نے کوئنز ٹاﺅن میں کھیلے جانے والے تیسرے اور آخری ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچ میں پاکستان ویمنزکی ٹیم کو 6رنز سے ہرا دیا ‘ میچ کا فیصلہ ڈک ورتھ لوئس قانون کے تحت ہوا۔
پاکستان ویمنز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے5 وکٹوں پر 137 رنز بنائے‘ نیوزی لینڈ ویمنز نے 15 اوورز میں 2 وکٹوں پر101 رنز بنائے تھے کہ بارش کی وجہ سے کھیل روک دینا پڑا۔
پاکستان ویمنز چار تبدیلیوں کے ساتھ میدان میں اتری‘شوال ذوالفقار‘ بسمہ معروف‘ ڈیانا بیگ اور نجیہہ علوی کی جگہ سدرہ امین‘ صدف شمس‘ وحیدہ اختر اور نتالیہ پرویز کو ٹیم میں شامل کیا گیا۔
منیبہ علی اور سدرہ امین نے پہلی وکٹ کی شراکت میں 64 رنزکا اضافہ کیا‘ سدرہ امین نے چار چوکوں کی مدد سے 43 رنز بنائے‘منیبہ علی نے دو چوکوں کی مدد سے 27 رنز اسکور کیےتاہم ان دونوں کے بعد دیگر بیٹرز اسکور میں 73 رنز کا اضافہ کرپائیں۔
نیوزی لینڈ ویمنز کی اننگز کی خاص بات سوزی بیٹس کی نصف سنچری تھی۔انہوں نے5 چوکوں کی مدد سے 51 رنز اسکور کیے اور ناٹ آو¿ٹ رہیں۔
پاکستان ویمنز کی طرف سے سعدیہ اقبال اور نشرہ سندھو نے ایک ایک وکٹ حاصل کی‘ سوزی بیٹس پلیئر آف دی میچ قرار پائیں جبکہ فاطمہ ثنا نے پلیئر آف دی سیریز کا ایوارڈ حاصل کیا۔
تین ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچوں کی یہ سیریز پاکستان ویمنز نے دو ایک سے اپنے نام کی ہے‘ اس نے پہلا میچ سات وکٹوں سے اور دوسرا میچ دس رنز سے جیت کر نیوزی لینڈ میں ٹی ٹوئنٹی سیریز جیتنے والی پہلی ایشیائی ٹیم ہونے کا منفرد اعزاز حاصل کیا تھا۔

مزید پڑھیں:  ہمارا تعلیمی نظام موجودہ حالات کے تقاضوں کے مطابق نہیں، سرفراز بگٹی