مولانا فضل الرحمن

پاکستان ہمارا گھر‘ خوشحال دیکھنا چاہتے ہیں: مولانا فضل الرحمن

ویب ڈیسک :جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ پاکستان ہمارا گھر ہے ہم اس کو خوشحال دیکھنا چاہتے ہیں، گزشتہ حکومت کے فتنے کو ہم نے شکست دی ۔
جے یو آئی سربراہ نے مہمند کے نامور خاندان کی جمعیت میں شمولیت کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی شناخت اسلامی ہونی چاہئے تھی، ہماری مذہبی شناخت کو ختم کردیا گیا، پاکستان پر معیشت کے حوالے سے دباو¿ مسلط کیا جارہا ہے، بھارت، افغانستان، ایران پر معاشی دباو¿ نہیں ہے۔
بھارت، بنگلہ دیش پر مدارس کے حوالے سے کوئی دباو¿ نہیں ہے، دینی مدارس کے حوالے سے دباو¿ صرف پاکستان پر ہے، الیکشن میں آپ کے ووٹ نے فیصلہ کرنا ہے، کیا پھر آپ انہی قوتوں کے حوالے ملک کریں گے جن کا ایجنڈا کشمیر بیچنا اوراسرائیل کو تسلیم کرنا ہے۔
جے یو آئی سربراہ نے مزید کہا کہ امریکا کے ہاتھوں پوری انسانیت کا خون ٹپک رہا ہے، امریکا افغانستان سے شکست کھا کر بھاگا، اسے سپر پاورنہیں کہہ سکتے، اسلامی دنیا اور ہمارے ملک کے حکمران کیوں دباو¿ میں ہیں۔
غزہ کے لوگوں نے بہت بڑی قربانی دی ہے، حماس نے مسئلہ فلسطین کو زندہ کردیا ہے، کہاں ہے عالمی انسانی حقوق کی تنظیمیں؟ غزہ میں دو ماہ کے اندر16 ہزار لوگوں کو شہید کر دیا گیا، بیس سال افغانستان میں انسانیت کا قتل کیا گیا، امریکا نے عراق، لیبیا، شام کو برباد کیا۔

مزید پڑھیں:  نیتن یاہو کا غزہ جنگ میں بندی تسلیم کرنے سے انکار