ریشم

اچھی جگہ شادی ہوجاتی تو شوبز کوخیر بادکہہ چکی ہوتی: ریشم

ویب ڈیسک :پاکستان کی نامور اداکارہ ریشم کا کہنا ہے کہ اگر میری شادی کسی اچھی جگہ ہوجاتی تو شوبز کو کافی بہت پہلے ہی خیرباد کہہ چکی ہوتی کیونکہ وفادار اور نبھانے والا ساتھی شوبز میں زندگی گزارنے سے بہتر ہے۔
اپنے ایک انٹرویو میں اداکارہ کا کہنا تھا کہ شادی کرنا چاہتی ہوں لیکن اب تک ایسا شخص نہیں ملا‘میں شوبز انڈسٹری میں اداکاروں کی طلاق کی اضافی شرح دیکھ کر ڈرگئی ہوں لیکن میں اللہ سے دعا کرتی ہوں کہ میرا نصیب ایسے انسان کے ساتھ جوڑے جو اس رشتے کو نبھاسکے۔
میاں بیوی کا رشتہ برداشت سے ہی چلتا ہے، کہیں پر بیوی کو برداشت کرنا چاہیے اور کہیں پر شوہر کو بھی برداشت کرنا چاہیے کیونکہ بیوی پورے گھر کو سنبھالتی ہے۔
ریشم کے مطابق وہ انڈسٹری میں کسی سے شادی نہیں کریں گی، انڈسٹری سے باہر شادی کریں گی کیونکہ شوبز انڈسٹری میں شادیاں زیادہ وقت کے لیے نہیں چلتیں، ان کی مدت ڈیڑھ سے دو سال سے زیادہ نہیں ہوتی۔

مزید پڑھیں:  ڈالر مزیدسستا ،پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی