رازق سنجرانی عہدے سے برطرف

چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی کے بھائی عہدے سے برطرف

ویب ڈیسک: سینیٹ کے چیئرمین صادق سنجرانی کے بھائی کو عہدے سے برطرف کر دیا. رازق سنجرانی کو منیجنگ ڈائریکٹر (ایم ڈی) سینڈک میٹلز کے عہدے سے برطرف کر دیا گیا۔ رازق سنجرانی کو نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کی منظوری سے وزارت توانائی نے برطرف کیا۔
پیٹرولیم ڈویژن نے رازق سنجرانی کو عہدے سے برطرف کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ چیئرمین بورڈ آف ڈائریکٹرز کو اجلاس فوری بلاکرضروری کارروائی کی ہدایت کی ہے۔
رازق سنجرانی 15 سال تک منیجنگ ڈائریکٹر ایم ڈی سینڈک میٹلز کے عہدے پر فائز رہے اور وہ چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کے بھائی ہیں۔

مزید پڑھیں:  امریکہ، فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کیلئے مظاہروں میں تیزی