توشہ خانہ کیس،عمران خان کے خلاف ریفرنس دائرہونے کاامکان

ویب ڈیسک: بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان کیخلاف توشہ خانہ نیب ریفرنس آئندہ چند روز میں دائر ہونے کا امکان ہے۔ توشہ خانہ ریفرنس سے متعلق تمام تیاری مکمل کرلی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی سے توشہ خانہ کیس میں تفتیش کا عمل مکمل ہو چکا، بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو بھی ریفرنس میں شامل کئے جانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ بشریٰ بی بی کو نیب نے توشہ خانہ کیس میں آج پیر کے روز طلب بھی کر رکھا ہے۔ بشریٰ بی بی کی پیشی کے بعد ریفرنس دائر کیا جائے گا۔

مزید پڑھیں:  مردان، رستم میں تجاوزات کیخلاف آپریشن، دکانداروں کو نوٹس جاری