ملک بھر میں سردی

ملک بھر میں سردی کی لہر میں اضافہ کا امکان

ویب ڈیسک: ماہرین نے ملک بھر میں سردی کی لہر میں اضافہ کا امکان ظاہر کیا ہے.
ماہرین کے مطابق ملک بھر سمیت کراچی میں بھی سردی میں اضافے کا امکان ظاہر کردیا۔
موسمیاتی تجزیہ کار اویس حیدر کے مطابق 15دسمبر سے سرد ہوائیں پاکستان کا رخ کریں گی جس کے باعث کراچی میں بھی سردی میں اضافہ ہوجائے گا اور ملک بھر میں سردی کی لہر میں اضافہ اور درجہ حرارت گرنے کا امکان ہے۔
موسمیاتی تجزیہ کار کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ شہر میں 10روز کے دوران کم سے کم درجہ حرارت 12 سے 14 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔
اس دوران شہر میں شمال مشرق سے چلنے والی ہوا کے باعث شہر کا فضائی معیار متاثر رہے گا تاہم آئندہ 10 دنوں میں شہر میں بارش کا کوئی امکان نہیں ہے۔

مزید پڑھیں:  خضدار میں ریموٹ کنٹرول بم دھماکہ، سینئر صحافی سمیت 3 افراد شہید