ہسپتال عملے کے تشدد سے دماغی مریض زندگی کی بازی ہار گیا

ویب ڈیسک :سرحد دماغی ہسپتال پشاور میں عملے کے تشدد سے رستم کا رہائشی دماغی مریض جان کی بازی ہار گیا ۔
جاں بحق مریض کے بھائی سردار خان کے مطابق بختیار علی نامی دماغی مریض گورنمنٹ سرحد ہسپتال پشاور میں زیر علاج تھا جہاں عملے کے بہیمانہ تشدد سے مریض جان کی بازی ہار گیا ہے۔
سردار خان نے الزام لگایا کہ ہسپتال عملے نے علاج و معالجے کی بجائے مریض کو بدترین تشدد کا نشانہ بنا ڈالااور بغیر علاج و معالجے کے شدید زخمی حالت میں گھر واپس بھیج دیا۔
انہوں نے گورنمنٹ سرحد دماغی ہسپتال انتظامیہ کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے نگران وزیر اعلیٰ ، آئی جی پی اور چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ سے انصاف کا مطالبہ کیا۔

مزید پڑھیں:  پشاور: جماعت اسلامی کے زیر اہتمام غزہ ملین مارچ آج ہوگا،تیاریاں مکمل