ڈپٹی کمشنر بنوں شاہ سعود کا فری مچھ دانی تقسیم سنٹر کا دورہ

ویب ڈیسک :بنوں میں دوا لگی مفت مچھر دانیوں کی تقسیم کا سلسلہ جاری ‘اس سلسلے میں ڈپٹی کمشنر شاہ سعود نے فری مچھ دانی تقسیم سنٹر کا دورہ کیا ۔
اس موقع پر ڈپٹی کمشنر کو بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ بنوں میں فری مچھردانی کیلئے 2 لاکھ 52 ہزار خاندان رجسٹرڈ ہیں جن میں6 لاکھ 52 ہزار مچھر دانیاں تقسیم ہوں گی۔
حکام کے مطابق مچھر دانی کی تقسیم کے لئے ضلع میں 102 سنٹر بنائے گئے ہیں‘مفت مچھر دانی تقسیم 9 دسمبر سے 13 دسمبر تک جاری رہے گی۔

مزید پڑھیں:  کرغزستان میں طلبہ کے حوالے سے وفاق کی سرد مہری افسوسناک ہے ،مینا خان آفریدی