پاکستان اداکارہ عائشہ عمر ملک چھوڑنے کے بارے میں سوچنے لگیں

ویب ڈیسک: پاکستانی اداکارہ عائشہ عمر اداکاری میں قدم جمانے کے بعد گلوکاری ، میزبان بننے کے بعد اب بزنس کی دنیا میِں بھی قدم رکھ چکی ہیں، انہوں نے کاروبار ی دنیا میں قدم جمانا اور آگے ب ڑھنے کو چیلنج سے تشبیہ دی ۔
یاد رہے کہ اداکارہ عائشہ عمر نے فن اداکاری میں بہت نام کمایا۔ انہوں نے کم وقت میں کیریئر میں بہت اتار چڑھاو دیکھے۔
یاد رہے کہ معروف پاکستانی اداکارہ سکن اور ڈریس سے جڑے کاروبار میں انٹری دے چکی ہیں اور اس کیلئے انہوں نے دن رات محنت کو بھی اپنا شعار بنائَے رکھا۔
یاد رہے کہ شوبز میں اداکار اپنے کیریئر کے دوران کسی بھی اہم کردار کی وجہ سے جانا جاتا ہے ایسا ہی کردار عائشہ عمر کو بھی خاص پہچان دے گیا ہے۔ اپنی پوڈ کاسٹ میں اداکارہ کا کہنا تھا کہ انہیں پاکستان کی سرزمین سے پیار ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہنزہ میرا پسندیدہ مقام ہے کیونکہ یہ نہ صرف ایک خوبصورت مقام ہے بلکہ یہ علاقہ پرامن اور پرسکون بھی ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان میں حالات انتہائی ناقص ہیں، کراچی کی سڑکوں پر سادہ سی چہل قدمی بھی نہیں کی جا سکتی۔ انہوں نے کہا کہ میرا بھائی ڈنمارک میں سیٹل ہے والدہ بھی وہیں منتقل ہونے کا سوچ رہی ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ان حالات کے تناظر میں دیکھا جائے تو امکان ظاہر کیا جانےلگا ہے کہ شاید وہ بھی اہل خانہ سمیت وہاں شفٹ ہو جائیں۔

مزید پڑھیں:  سٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان برقرار، 75 ہزارکی نفسیاتی حد عبور