نوشہرہ:ضمانت منظور ہونے پر پی ٹی آئی کے گرفتار رہنماو کارکن رہا

ویب ڈیسک:نوشہرہ میں ورکرز کنونشن کرنے کے جرم میں گرفتار تحریک انصاف کے متعدد رہنما اور کارکنوں کو رہا کردیا گیا ہے ۔
بعدالت سول جج/جوڈیشل مجسٹریٹ ون محمد فاروق احمد نے پندرہ گرفتار کارکنان اور رہنماﺅں کی ضمانت منظور کرتے ہوئے رہا کرنے کا حکم دے دیا تھا جس 50 ہزار روپے دو نفری ضمانتی مچلکے جمع کروانے کے بعد پولیس نے ڈسٹرکٹ کورٹ میں ہی گرفتار ملزمان کو رہا کردیا۔
جمعہ کے روز نوشہرہ ہسپتال ڈاگ گراونڈ میں ووکرز کنوشن کرنے کے جرم میں تھانہ نوشہرہ کلاں اور تھانہ پبی میں شیرافضل مروت ایڈوکیٹ سمیت 136 رہنماوں اور کارکنان کے خلاف مقدمات درج کئے گئے تھے۔
عدالتی ذرائع کے مطابق ضمانت کے بعد رہا ہونے والوں میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنماو¿ں صوبائی نائب صدر صفدر علی یوسفزئی،صوبائی اسمبلی کے امیدوار ہارون خان لغاری، اکرام الدین.،تاج ولی خان چھوٹا عثمان، خاندان خان،راز محمد، سید نواز، حضرت بلال، واجد علی، عبداللہ، عاطف، حبیب خان، حلیم شاہ، یوسف شامل ہیں۔

مزید پڑھیں:  پشاور: جماعت اسلامی کے زیر اہتمام غزہ ملین مارچ آج ہوگا،تیاریاں مکمل