طورخم کے راستے مزید 983افرادکو افغانستان بھجوا دیاگیا

ویب ڈیسک :پاکستان میں غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں کی انخلا کا سلسلہ جاری ‘طورخم کے راستے مزید983 افراد افغانستان بھجوا دیئے گئے ہیں ۔
مجموعی طور پر 6287 غیرقانونی غیرملکیوں کو جلاوطن کیا گیا جس میں پختونخوا سے 5221،اسلام آباد سے 118 ، پنجاب سے 915 ، آزاد کشمیر سے 34 شامل ہیں
طورخم بارڈر کے راستے اب تک مجموعی طور پر 2 لاکھ 56 ہزار، 533 افراد خیبر پختونخوا سے افغانستان بیدخل کیے گئے۔
طورخم سرحد کے علاوہ دیگر سرحدات سے افغانستان جانے والوں کاسلسلہ بھی جاری ہے‘اب تک انگور اڈہ بارڈر کے راستے 3606 افراد جبکہ خرلاچی بارڈر سے 698 افراد افغانستان بھجوائے جاچکے ہیں ۔
اب تک مجموعمی طور پر خیبر پختونخوا کے تینوں بارڈر سے 2 لاکھ، 60 ہزار، 838 افراد کو افغانستان بھجوا دیا گیا ہے –

مزید پڑھیں:  نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور امیر مقام کا دورہ کرغزستان ملتوی