سوات میں 14سالہ بھائی کے ہاتھوں کمسن بھائی قتل

ویب ڈیسک: خیبرپختونخوا کے ضلع سوات کی تحصیل مٹہ میں 14 سالہ بھائی کے ہاتھوں کمسن بھائی قتل ہو گیا۔
تفصیلات کے مطابق سوات کی تحصیل مٹہ کے علاقے درشخیلہ میں 14سالہ بھائی نے معمولی تکرار پر فائرنگ کرکے 5سالہ کمسن بھائی کو موت کے گھاٹ اتار دیا ۔
پولیس کے مطابق چودہ سالہ قادر نے گھر میں معمولی تکرار پر اپنے پانچ سالہ بھائی حیات خان کو 30 بور پستول سے فائرنگ کر کے زخمی کیا جس پر وہ ہسپتال منتقلی کے دوران زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔
پولیس نے ملزم کو آلہ قتل سمیت گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا ۔

مزید پڑھیں:  جنوبی وزیرستان، خوشاب حادثہ میں جاں بحق ہونیوالوں کیلئے شہداء پیکیج کا مطالبہ