سائفر کیس

سائفر کیس: عمران خان اور شاہ محمود پر فرد جرم عائد ہونے کا امکان

ویب ڈیسک: سائفرکیس کی سماعت آج اڈیالہ جیل میں جاری ہے، بانی پی ٹی آئی عمران خان اور شاہ محمود پر فرد جرم عائد کئے جانے کا امکان ہے۔
آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے تحت قائم کی گئی خصوصی عدالت کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین اڈیالہ جیل میں سائفر کیس کی سماعت کریں گے، قبل ازیں گزشتہ سماعت کے دوران ملزمان کو کیس کے چالان کی نقول فراہم کر دی گئیں، بانی پی ٹی آئی عمران خان اور سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کیس کی نقول وصول کر کے دستخط بھی کئے، نقول میں بانی پاکستان تحریک انصاف اور سابق وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کو سائفر کیس میں قصوروار قرار دیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:  گندم خریداری نہ کرنے پر جماعت اسلامی کا وفاق اور پنجاب حکومت کو الٹی میٹم