آٹا اور چینی

یوٹیلیٹی اسٹورز پر آٹا اور چینی مارکیٹ سے مہنگی فروخت ہونے لگیں

ویب ڈیسک: ادارہ شماریات کے مطابق یوٹیلیٹی اسٹورز پر آٹا اور چینی مارکیٹ سے بھی مہنگی فروخت ہونے لگیں۔
ادارہ شماریات نے اوپن مارکیٹ اور یوٹیلیٹی اسٹورز میں اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کے اعداد وشمار جاری کرتے ہوئے کہا کہ یوٹیلیٹی اسٹورز پر فی کلو چینی اوپن مارکیٹ سے 19٫72 روپے مہنگی مل رہی ہے۔
ادارہ شماریات کے مطابق عام صارفین کیلئے یوٹیلیٹی اسٹورز پر فی کلو چینی کی قیمت 155 روپے ہے جو اوپن مارکیٹ میں 135٫28 روپے فی کلو میں دستیاب ہے۔
ادارہ شماریات نے کہا ہے کہ یوٹیلیٹی اسٹورز پر 20 کلو آٹا مارکیٹ سے 19۔66 روپے مہنگا مل رہا ہے، یوٹیلیٹی اسٹورز پر عام صارفین کیلئے 20 کلو آٹا 2 ہزار 840 روپے کا ہے جبکہ اوپن مارکیٹ میں آٹے کی قیمت2820 روپے ہے۔

مزید پڑھیں:  پشاور: صوبائی وزیر ارشد ایوب سے کامیاب مذاکرات کے بعد بلدیاتی نمائندوں کا احتجاج ملتوی