رنبیر کپور کی "اینمل” نے "غدر” کوپیچھے چھوڑ دیا، 10 دن میں 700 کروڑ کا بزنس

ممبئی: بالی ووڈ سپر اسٹار رنبیر کپور کی میگا تھرلر ایکشن فلم ’انیمل‘ نے باکس آفس پر اپنا راج برقرار رکھتے ہوئے 700 کروڑ سے زائد کا بزنس کرلیا۔
یکم دسمبر کو ریلیز ہونے والی فلم ’انیمل‘ نا صرف بھارت بلکہ پوری دنیا میں باکس آفس پر حکمرانی کررہی ہے اور اب اس نے سنی دیول کی ’غدر2‘ کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے۔
سندیپ ریڈی وانگا کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم میں رنبیر کے ساتھ انیل کپور، بوبی دیول اور رشمیکا مندانا اور دیگر اداکاروں کو کاسٹ کیا گیا۔
مداحوں کو فلم ’انیمل‘ کا بےصبری سے انتظار تھا کیونکہ اس فلم کے سنسنی خیز ٹریلر نے ریلیز سے پہلے ہی رنبیر کپور کے کردار کی دہشت پھیلا رکھی تھی۔
’انیمل‘ میں رنبیر کپور کے مقابلے میں بوبی دیول نے ولن کا کردار ادا کیا ہے جبکہ رشمیکا مندانا نے فلم میں خاتون اداکارہ کا مرکزی کردار نبھایا ہے۔
اس کے علاوہ انیل کپور ’انیمل‘ میں رنبیر کپور کے والد کے کردار میں نظر آئے، فلم کو یکم دسمبر کو پوری دنیا میں پانچ زبانوں ہندی، تیلگو، تامل، کناڈا اور ملیالم میں ریلیز کیا گیا تھا۔

مزید پڑھیں:  پاکستانی اینی میٹڈ فلم دی گلاس ورکر کی کانز فلم فیسٹیول میں نمائش