ابراہیم علی خان اور خوشی کپور

ابراہیم علی خان اور خوشی کپور "سرزمین” میں ایک ساتھ جلوہ گر ہونگے

ویب ڈیسک: بالی ووڈ کے مشہور ہدایتکار کرن جوہر نئی جوڑی "ابراہیم علی خان اور خوشی کپور "متعارف کرانے جا رہے ہیں۔
ان کی ہدایتکاری میں بننے والی کامیڈی اور رومانوی فلم سرزمین میں سیف علی خان اور امریتا سنگھ کے بیٹے ابراہیم علی خان ڈیبیو کرنے جا رہے ہیں، فلم میں سری دیوی اور بونی کپور کی چھوٹی بیٹی خوشی کپور بھی جلوہ گر ہونگی۔
یاد رہے کہ کرن جوہر بالی ووڈ میں نئی جوڑیاں متعارف کرانے کیلئے خاص شہرت رکھتے ہیں، اب کی بار بھی ابراہیم اور خوشی کی جوڑی متعارف کرا کےانہوں نے نیا ٹیلنٹ متعارف کرادیا۔
اس پروجیکٹ کی ہدایت کاری شونا گوتم کریں گی جنہوں نے کرن جوہر کے ساتھ "راکی اور رانی کی پریم کہانی” میں بطور ایسوسی ایٹ ڈائریکٹر کام کیا تھا۔
ذرائع کے مطابق ڈیبیو سے پہلے ہی سیف اور امرتا کے بیٹے ابراہیم علی خان نے اپنی اگلی فلم سائن کر لی۔ نوجوان سٹار سنسنی خیز فلم "سرزمین” کیلئَے ریڈی ہیں جہاں کاجول اور پرتھوی راج سوکمرن جیسے سینئر اداکار بھی موجود ہونگے۔
یاد رہے کہ نئی بھارتی رومانوی و کامیڈی فلم سرزمین میں ابراہیم علی خان اور خوشی کپور مرکزی کردار میں جلوہ گر ہونگے.

مزید پڑھیں:  عام انتخابات کے حوالے سے الیکشن کمیشن کی رپورٹ جاری