کیارا ایڈوانی اور سدھاتھ ملہوترا نیا اعزاز اپنے نام کر گئے

ویب ڈیسک: بھارتی فلم انڈسٹری کے نامور اداکار کیارا ایڈوانی اور سدھاتھ ملہوترا کا نیا اعزاز، 2023ء کے دوران زیادہ سرچ کرنے پر دیگر اداکاروں پر سبقت لے گئے۔
ذرائع کے مطابق گوگل سرچ انجن نے اس حوالے سے فہرست جاری کر دی جس میں کہا گیا ہے کہ 2023ء کے دوران دونوں اداکاروں کو مختلف حوالوں سے سرچ کیا گیا۔
کیارا ایڈوانی اور سدھارتھ کو ایک اور خاص وجہ سے بھی زیادہ بار سرچ کیا گیا اور وہ تھا سدھاتھ کا کیارا کو پروپوز کرنے کا واقعہ۔ جی ہاں انہیں اس حوالے سے کافی سرچ کیا گیا۔
اس حوالے سے کیارا ایڈوانی کا کہنا تھا کہ کافی ود کرن کے آٹھویں پروگرام میں سدھارتھ ملہوترا نے انہیں پرپوز کیا تھا۔ یہ لمحہ آج بھی مجھے یاد ہے.

مزید پڑھیں:  امریکہ نے اسرائیل کے رفح آپریشن کو غلطی قرار دیدیا