سکیم چوک میں فائرنگ

پشاور، سکیم چوک میں فائرنگ، 3 افراد جاں بحق

ویب ڈیسک: انقلاب کے علاقہ سکیم چوک میں فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس میں 3 افراد جاں بحق ہو گئے۔ فائرنگ سے 3 افراد زخمی بھی ہوئے۔
تفصیلات کے مطابق تھانہ انقلاب کی دود میں واقعہ سکیم چوک میں 2 فریقین کے مابین زبانی تکرار پر فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس میں 3 افراد جاں بحق ہو گئے۔ ہسپتال زارلع کی جانب سے 3 زحمیوں کی حالت نازک بتائی جارہی ہے۔
ہسپتال ذرائع کے مطابق تھانہ انقلاب کی حدود سکیم چوک میں فائرنگ سے اصغر اور طاہر پسران ہارون ساکنان سکیم چوک، کاشف ولد انور شیر سکنہ بڈھ بیر، خادم حسین ولد قیرش خان سکنہ سکیم چوک، خالد ولد خادم حسین جبکہ ایک راہ گیر خاتون مسماۃ (ن) زوجہ منیر محمد سکنہ سکیم چوک لگ کر شدید زخمی ہو گئے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ جائے وقوعہ سکیم چوک سے ہسپتال لے جاتے ہوئے راستے میں اصغر ولد ہارون ، کاشف ولد انور اور خالد ولد خادم حسین زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہو گئے۔
واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ایس پی صدر ڈویژن عبدالسلام خالد، ڈی ایس پی صدر سرکل شفیع اللہ مقامی پولیس کے ہمراہ فوری موقع پر پہنچ گئے اور نعشوں کو پوسٹمارٹم اور زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کی خاطر ہسپتال منتقل کر دیا۔
ایس پی صدر ڈویژن عبد السلام خالد کا کہنا ہے کہ پولیس نے جائے وقوعہ سے خالی خول اور دیگر اہم شواہد اکٹھے کرکے مزید تفتیش شروع کر دی ہے، ورثاء کے آنے کے بعد ان کی رپورٹ پر مقدمہ درج کرکے ملوث ملزمان کے خلاف ان کے ممکنہ ٹھکانوں پر چھاپہ زنی شروع کردی جائے گی۔
یاد رہے کہ سکیم چوک میں فائرنگ 2 فریقین کے مابین زبانی تکرار پر ہوئی جس میں 3 افراد جاں بحق جبکہ 3 زخمی ہو گئے ہیں.

مزید پڑھیں:  ن لیگ کے شیخ جعفر مندو خیل کو گورنر بلوچستان بنانے کا فیصلہ