عام انتخابات کا بروقت انعقاد یقینی بنایا جائے‘سراج الحق

ویب ڈیسک :جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق نے کہا ہے کہ ملک میں عام انتخابات کے بروقت انعقاد کو یقینی بنایا جائے ۔
لوئردیر کے علاقہ منڈا کوٹکے میں کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ انتخابات بروقت نہ ہوے تو ملک انارکی کی طرف چلا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ ملکی استحکام کے لئے بروقت اور شفاف انتخابات کا انعقاد وقت کی اہم ضرورت ہے۔
سراج الحق کا مزید کہنا تھا کہ ملک میں ریمورٹ کنٹرول جمہوریت کسی صورت قابل قبول نہیں۔
انہوں نے کہا کہ نااہل حکمرانوں نے کشمیرکو انڈیاجبکہ ڈاکٹر عافیہ کو امریکہ کے حوالے کردیا ہے ۔

مزید پڑھیں:  وزیراعظم کو آئی ایم ایف کا تجویز کردہ بجٹ پیش کردیاگیا