فواد چوہدری کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا مستردکردی گئی

ویب ڈیسک :راولپنڈی کی مقامی عدالت نے سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کے مزید جسمانی ریمانڈ کی اینٹی کرپشن کی درخواست مسترد کرتے ہوئے جوڈیشل ریمانڈ پر بھجوانے کا فیصلہ درست قرار دیدیا ۔
محکمہ اینٹی کرپشن نے راولپنڈی کی مقامی عدالت میں سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کا جوڈیشل چیلنج کرتے ہوئے مو¿قف پیش کیا کہ راولپنڈی سول جج نے فواد چوہدری کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا غلط فیصلہ کیا۔
محکمہ اینٹی کرپشن نے عدالت سے استدعا کی کہ سول جج کا فواد چوہدری کو جیل بھیجنے کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جائے، اور ان کا 5 دن کا جسمانی ریمانڈ دیا جائے۔
ایڈیشنل سیشن جج نے اینٹی کرپشن لیگل ٹیم کی درخواست سماعت کیلئے منظور کرلی اور بعد ازاں فواد چوہدری کی فراڈ کیس میں مزید جسمانی ریمانڈ کی درخواست پر فریقین وکلائکے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کر لیا۔
بعد ازاں ایڈیشنل سیشن جج سہیل انجم نے محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے فواد چوہدری کے مزید جسمانی ریمانڈ کی محکمہ اینٹی کرپشن کی درخواست مسترد کردی۔

مزید پڑھیں:  ہم سرکاری املاک، اپنے اداروں اور محکموں کا دفاع کرنا جانتے ہیں، عطا تارڑ