انوار الحق کاکڑ

بھارتی سپریم کورٹ کا فیصلہ جوتے کی نوک پر رکھتے ہیں، انوار الحق کاکڑ

ویب ڈیسک: نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت سے متعلق بھارتی سپریم کورٹ کے فیصلے کو جوتے کی نوک پر رکھتے ہیں۔
مظفر آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے نگراں وزیراعظم کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر کے رہائشیوں کو ہم پاکستانی شہری سمجھتے ہیں‘ اپنے شہریوں کےحقوق کی پامالی کسی صورت نہیں ہونے دیں گے ۔
انہوں نے کہا کہ جہاں کارروائی کی ضرورت ہوئی کریں گے‘ بھارتی سپریم کورٹ کے فیصلےکوجوتے کی نوک پررکھتے ہیں‘ کوئی بھی عدالت کشمیریوں کے مستقبل کافیصلہ نہیں کرسکتی‘کشمیر بھارت کاتھا ہے اور نہ ہی رہے گا۔
انہوں نے کہا کہ بھارت اپنی حد میں رہے، اسے کراس نہ کرے‘جلد اسلام آباد میں دوبارہ اجلاس ہوگا‘ تحریک کوکیسے جلابخشنی ہے کیسے بڑھاوا دینا ہے، اس پر بات چیت ہوگی۔
وزارت خارجہ اورہمارے مشن متحرک نظرآئیں گے‘ بھارتی سپریم کورٹ کے فیصلے سے لوگ مایوس نہ ہوں۔
نگراں وزیراعظم کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر کے حوالے سے کسی بھی قسم کا یک طرفہ اقدام پاکستان کو کسی صورت قابل قبول نہیں ہوگا۔ بھارتی سپریم کورٹ نے زمینی حقائق کو نظر انداز کیا ہے۔

مزید پڑھیں:  گمشدگیوں میں ملوث افراد کیلئے پھانسی کی سزا ہونی چاہئے،اسلام آبادہائکورٹ