پولیس سٹیشن پر حملہ

ایران میں پولیس سٹیشن پر حملہ ‘11افراد ہلاک ‘کئی زخمی

ویب ڈیسک :ایران کے جنوب مشرقی حصے میں واقع پولیس سٹیشن پر مسلح افراد کے حملے میں 11افراد ہلاک اورکئی زخمی ہو گئے ہیں ۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق صوبہ سیستان اور بلوچستان کے نائب گورنر علی رضا نے بتایا کہ تہران سے تقریباً 1400 کلومیٹرجنوب مغرب میں واقع راسک ٹاو¿ن میں صبح 2 بجے مسلح افراد نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں سینئر پولیس افسران اور سپاہی مارے گئے۔
انہوں نے کہا کہ پولیس نے فائرنگ کے تبادلے میں کئی حملہ آوروں کو بھی ہلاک کر دیا۔
دوسری جانب ایرانی سرکاری ٹی وی نے اس حملے کا الزام ایک علیحدگی پسند گروپ جیش العدل پرعائد کیا ہے۔

مزید پڑھیں:  خوبرو اداکارہ یمنی زیدی اپنی خوبصورتی کی معترف