سابق صدر ٹرمپ کے وکیل

امریکہ کے سابق صدر ٹرمپ کے وکیل کو 148 ملین ڈالر ہرجانے کی سزا

ویب ڈیسک: سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے وکیل روڈی جولیانی کو واشنگٹن ڈی سی کی وفاقی عدالت نے ایک سو اڑتالیس ملین ڈالر ہر جانے کی سزا سنا دی۔
روڈی جولیانی پر الزام تھا کہ انہوں نے ریاست جارجیا کے انتخابی عملے کو بدنام کرنے کی کوشش کی تھی۔
نیویارک کے سابق میئر جولیانی نے روبی فریمین(Ruby Freeman) اور Wandrea ‘Shaye’ Moss پر 2020 کے انتخابات میں دھوکا دہی میں ملوث ہونے کا الزام لگایا تھا۔

مزید پڑھیں:  پشاور ہائیکورٹ: مخصوص نشستوں پر حلف نہ لینے کے کیس میں وزیراعلیٰ اور سپیکر سے جواب طلب