شہداء کی یاد میں تقریب

انقرہ میں اے پی ایس پشاور کے شہداء کی یاد میں تقریب

ویب ڈیسک: 2014 میں اے پی ایس پشاور پر ہونے والے دہشت گردانہ حملے میں شہید ہونے والے بچوں اور عملے کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے 15 دسمبر 2023 کو انقرہ کے علاقے کیسورین میں تقریب منعقد ہوئی۔
پاکستانی سفیر، جسٹس اینڈ ڈویلپمنٹ پارٹی، کیسورین میونسپلٹی اور پاکستان ایمبیسی کے عہدیداروں نے تقریب میں شرکت کی۔
پاکستان کے ساتھ اظہار یکجہتی کا اعادہ کرتے ہوئے ترکی کے میئر Keçiören Turgut Altinok نے اے پی ایس دہشت گردانہ حملے کی پر زور مذمت کی۔
ترکی کے میئر کا کہنا تھا کہ ترکی کے عوام زندگی کے تمام پہلوؤں بالخصوص دہشت گردی کے خلاف جنگ میں اپنے پاکستانی بھائیوں کے ساتھ کھڑے رہیں گے۔
ترکیہ میں تعینات پاکستانی سفیر جنید نے اظہارِ یکجہتی اور دہشت گردانہ حملوں میں شہید ہونے والی قیمتی جانوں کی یاد کو زندہ رکھنے پر ترک بھائیوں کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔
بعد ازاں، سفیر نے میئر کیسیورین اور دیگر معززین کے ہمراہ اے پی ایس کے شہداء کی یادگار پر پھولوں کی چادر چڑھائی۔

مزید پڑھیں:  وزیراعظم کی سیٹلائٹ بھجوانے پر قوم اور سائنسدنوں کو مبارکباد