3سینئرڈاکٹرزمستعفی

لیڈی ریڈنگ ہسپتال غیریقینی صورتحال کاشکار،3سینئرڈاکٹرزمستعفی

ویب ڈیسک: فنڈز کی عدم فراہمی، ادویات اور آلات جراحی کی کمی سمیت تنخواہوں میں تاخیر کی وجہ سے صوبہ کا سب سے بڑا ادارہ طب لیڈی ریڈنگ ہسپتال (ایل آر ایچ) بھی متاثر، 3سینئرڈاکٹرزمستعفی ہو گئے۔
ذرائع کے مطابق ملک بھر کے دیگر اداروں کے بعد اب شعبہ صحت بھی مالی مشکلات کا شکار ہو گیا۔ صوبہ کے بڑے ٹیچنگ ہاسپٹل لیڈی ریڈنگ ہسپتال میں ادویات اور آلات جراحی کی کمی کے ساتھ ساتھ فنڈز کی عدم ادائیگی اور تنخواہوں میں تاخیر کی وجہ سے مختلف شعبوں سے ماہرین طب مستعفی ہو چکے ہیں۔ اس سے مریضوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
یاد رہے کہ ان سینئرز ڈاکٹرز میں انچارج شعبہ پیڈیاٹرک کارڈیک سرجری ڈاکٹر طارق سہیل، انچارج شعبہ ای این ٹی ڈاکٹر طاہر محمد اور انچارج شعبہ پیڈ سرجری ڈاکٹر فاروق عبداللہ شامل ہیں۔
ڈاکٹر طارق سہیل، ڈاکٹر طاہر محمد اور ڈاکٹر فاروق عبداللہ تینوں اپنے شعبوں میں ماہرمانے جاتے ہیں۔
دوسری جانب کہا جا رہا ہے کہ ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے 2021 میں بیرون ملک نوکری چھوڑ کر ایل آر ایچ میں ڈیوٹی شروع کی تھِی۔
مستعفی ہونے والے ڈاکٹرز کے مطابق ہسپتال میں غیریقینی صورتحال ہے، ہم نے ریزگنیشن سرجیکل آلات و ادویات کی کمی اور تنخواہوں میں تاخیر کے باعث دیا ہے۔ اس کے برعکس ترجمان لیڈی ریڈنگ ہسپتال کا کہنا ہےکہ ہسپتال میں ڈاکٹرز کی کمی جلد پوری کی جائیگی۔
یاد رہے کہ غیر تسلی بخش حالات کے باعث 3سینئرڈاکٹرزمستعفی ہو گئے، ہسپتال میں سینئر ڈاکٹرز کی کمی کے باعث مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

مزید پڑھیں:  تاجر دوست ایپ :رجسٹرڈ نہ ہونیو الے تاجروں کیلئے جرمانہ و سزا پر غور