ورلڈ ٹاپ 10

سیاحت اور کاروبا رکے اعتبار ے ورلڈ ٹاپ 10 ممالک میں پیرس سرفہرست

ویب ڈیسک: دنیا بھر میں سیاحت اور کاروبار سمیت دیگر حوالوں سے ورلڈ ٹاپ 10 ممالک کی فہرست تیار کی گئی ہے جس میں فرانس کا شہر پیرس سرفہرست جبکہ دبئی کا دوسرا نمبر ہے۔
ذرائع کے مطابق سیاحت کے حوالے سے کی جانیوالی دنیا بھر کے ٹاپ 10 ممالک کی فہرست کے حوالے سے تفصیل جاری کر دی گئی۔
فرنچ شہر پیرس ورلڈ ٹاپ 10 میں سب ممالک کو پیچھےچھوڑتے ہوئے سرفہرست آ گیا. پیرس کو مسلسل دوسرے سال دنیا کا بہترین شہر قرار دیا جا رہا ہے۔
یاد رہے کہ 2024ء اولمپکس کی تیاریوں کے ذریعے پیرس اپنی تاریخی عظمت اور عصری تقاضوں کے منفرد امتزاج سے سیاحوں کو انپی جانب متوجہ کر رہا ہے۔
ذرائع کے مطابق پیرس سیاحت کی پالیسی، بنیادی ڈھانچے اور سیاحت کی کارکردگی میں غیر معمولی کارکردگی کی وجہ سے اعلیٰ مقام پر موجود ہے۔
متحدہ عرب امارات کا شہر دبئی دنیا بھر میں اپنے بہترین انفراسٹرکچر اور نظم و ضبط سمیت سیاحت کیلئے خاص شہرت رکھتا ہے۔
ایشیا سے اس فہرست میں بھی ممالک شامل ہیں جن میں ٹوکیو اور دیگر شہر شامل ہیں۔
رپورٹ میں پائیدار سیاحت سمیت سفری رجحانات پر روشنی ڈالی گئی۔
اس حوالے سے جاری فہرست میں سرفہرست فرانس کا شہر پیرس ہے۔
دوسرے نمبر پر یو اے ای کا شہر دبئی ہے، اس کےبعد تیسرے نمبر پر سپینش شہر میڈرڈ، چوتھے نمبر پر جاپانی شہر ٹوکیو، پانچویں نمبر پر نیدر لینڈ کا دارالحکومت ایمسٹر ڈیم ہے۔
ٹاپ 10 فہرست میں چھٹے نمبر پر جرمنی کا مرکزی شہر برلن، ساتویں نمبر پر اٹلی کا شہر روم، آٹھویں نمبر پر امریکی شہر نیویارک سٹی، نویں نمبر پر سپینش شہر بارسلونا جبکہ 10 ویں نمبر پر برطانوی شہر لندن ہے۔

مزید پڑھیں:  غزہ کی مکمل تعمیر نو میں 80 سال لگ سکتے ہیں، اقوام متحدہ