پانی پلانے کے فضائل میں سے 6 فضیلتیں

ترجمہ
رسول اللہ (ص) :جب مرد اپنی بیوی کو پانی پلاتا ہے تو اُسے اس کا ثواب ملتا ہے۔ (كنز العمال : ۱۶۳۸۰)
رسول اللہ (ص) :جب تمہارے گناہ بڑھ جائیں تو تم پانی پہ پانی پلاتے جاؤ۔۔۔ (كنز العمّال : ۱۶۳۷۷)
امام زین العابدین ع: جو شخص کسی پیاسے مومن کو پانی پلائے گا، اللہ تبارک و تعالیٰ اسے سربمہر خالص شراب (کے جام) پلائے گا۔ (الكافي : ۲ / ۲۰۱ / ۵)
امام محمد باقر ع: جو پیاسے کو پانی پلائے گا اللہ تبارک و تعالیٰ اسے سربمہر خالص شراب (کے جام) پلائے گا۔، (بحارالانوار: ۹۶ / ۱۷۲ / ۸)
امام محمد باقر ع: قیامت کے دن سب سے پہلے جس عمل کے ثواب کا آغاز کیا جائے گا وہ پانی کا صدقہ ہے۔ (بحارالانوار: ۹۶ / ۱۷۳ / ۱۳)
امام جعفر صادق ع: افضل ترین صدقہ گرم جگر کو ٹھنڈا کرنا (پیاسے کو پانی پلانا) ہے اور جو شخص کسی جانور وغیرہ کے گرم جگر کو ٹھنڈا کرے گا اسے اللہ تبارک و تعالیٰ اس پر اپنے عرش کا سایہ کرے گا جس دن عرش کے سایہ کے سوا اور کوئی سایہ نہیں ہوگا۔ (بحارالانوار: ۹۶ / ۱۷۲ / ۸)

مزید پڑھیں:  پوتے کو دادا کی میراث سے حصہ کیوں نہیں ملتا؟