طوفانی بگولے سے

امریکہ، طوفانی بگولے سے اُڑ جانیوالا 4 ماہ کا بچہ زندہ سلامت بچ گیا

ویب ڈیسک: جسے اللہ رکھے اسے کون چکھے، جنوبی امریکہ میں خطرناک طوفان کے باعث اُڑ جانیوالا 4 ماہ کا بچہ زندہ سلامت بچ گیا۔
میڈیا کے مطابق جنوبی امریکہ کے شہر ٹینسی میں خوفناک طوفان اور گرد وغبار کا بگولہ ایک گھر سے ٹکرایا اور 4 ماہ کے بچے کو اپنے ساتھ اُڑا کر لے گیا۔
بچے کے والدین نے میڈیا سے بات چیت میں کہا کہ خوفناک طوفان ہمارے گھر کے چھت کو اُڑانے کے ساتھ ساتھ جھولے میں پڑے ہمارے بچے کو بھی ساتھ اُڑا کر لے گیا۔
والدین کا کہنا تھا کہ ہم نے بچے کی تلاش جاری رکھی اور ہمیں بچہ موسلا دھار بارش میں ایک گرے ہوئے درخت میں زندہ سلامت پھنسا ہوا مل گیا، بچہ صحیح سلامت ہے تاہم اسے کان کے پاس معمولی چوٹ آئی ہے۔

مزید پڑھیں:  پہلا پاکستانی سیٹلائٹ آئی کیوب قمر چاند پر روانہ