اسرائیلی فوجی گاڑیاں

حماس کا 100 سے زائد اسرائیلی فوجی گاڑیاں تباہ کرنے کا دعویٰ

ویب ڈیسک: مزاحمت پسند تنظیم حماس نے 5 روز میں 100 سے زائد اسرائیلی فوجی گاڑیاں تباہ کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔
میڈیا کے مطابق حماس کی جانب سے اسرائیلی جارحیت کا بھرپور جواب دیا جا رہا ہے جس کیلئے حماس کے جنگجو غزہ کے مختلف علاقوں میں اسرائیلی فوج پر راکٹوں، مارٹر گولوں اور اسنائپر رائفلز سے حملے کر رہا ہے۔
حماس کی جانب سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ انہوں نے 5 روز میں 100 سے زائد اسرائیلی فوجی گاڑیاں تباہ کیں اور متعدد صیہونی فوجی ہلاک کئے۔
واضح رہے کہ غزہ میں سات اکتوبر سے اب تک جاری اسرائیلی بمباری سے شہید فلسطینیوں کی تعداد انیس ہزار چہھتر سے تجاوز کرچکی ہے جبکہ پچاس ہزار سے زائد فلسطینی زخمی ہو گئے ہیں۔

مزید پڑھیں:  مردان، رستم میں تجاوزات کیخلاف آپریشن، دکانداروں کو نوٹس جاری