افغان جہاد کی فنڈنگ

امریکہ، افغان جہاد کی فنڈنگ سے متعلق اہم انکشافات سامنے آگئے

ویب ڈیسک: امریکا کے صدر جمی کارٹر کے دور کی 42 سال پرانی خفیہ سرکاری دستاویزات سامنے آگئے۔ دستاویز سے افغان جہاد کی فنڈنگ سے متعلق اہم انکشافات بھی سامنے آگئے ہیں۔
واضح رہے واشنگٹن کی نیشنل سیکورٹی آرکائیو نے امریکی صدر جمی کارٹر کی جانب سے افغان جہاد کی فنڈنگ کیلئے کئے گئے اہم اقدامات پر مبنی خفیہ دستاویز کو پبلک کیلئے کھول دیا ہے۔
دستاویزات سے پتہ چلتا ہے کہ امریکا نے جمی کارٹر دور میں ہی سی آئی اے کی فنڈنگ سے افغان جہاد میں مدد کی شروعات کی تھی۔
دستاویز کے مطابق 1979 میں امریکی صدر کارٹر نے سی آئی اے سے افغان جہاد کی پاکستان کے ذریعے فنڈنگ کا حکم دیا تھا، اس حکم کے تحت امریکا نے پاکستان کو 2.1 ارب ڈالر کی امداد دینا تھی جبکہ سعودی عرب نے بھی اتنی ہی رقم دینا تھی۔
دستاویز کے متن میں کہا گیا ہے کہ افغانستان میں سوویت مداخلت کے افغان مخالفین کو براہ راست یا تیسرے ملک کے ذریعے سے مہلک فوجی آلات فراہم کئے جائیں۔
دستاویز میں مزید کہا گیا ہے کہ سوویت مداخلت کے افغان مخالفین کو مخصوص قسم کی تربیت دیں جو کہ افغانستان سے باہر ہو تاکہ وہ ان ہتھیاروں کو استعمال کرسکیں یہ تربیت براہ راست بھی دی جا سکتی ہے اور کسی تیسرے ملک کے ذریعے سے بھی دی جا سکتی ہے۔

مزید پڑھیں:  فیصل کریم کنڈی کو گورنر خیبر پختونخوا بنانے کا فیصلہ