حسینہ واجد سے مستعفی

بنگلادیش: ہزاروں افراد کا احتجاج، حسینہ واجد سے مستعفی ہونے کا مطالبہ

ویب ڈیسک: بنگلہ دیشی وزیراعظم حسینہ واجد سے مستعفی ہونے کا مطالبہ زور پکڑ گیا. دارالحکومت ڈھاکہ میں ہزاروں افراد سڑکوں پر نکل آئے۔
تفصیلات کے مطابق ہزاروں افراد نے سڑکوں پرنکل کر بنگلادیشی وزیراعظم حسینہ واجد سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کیا۔
بنگلادیش کے دارالحکومت ڈھاکہ میں اپوزیشن جماعتوں کی کال پر ہزاروں افراد سڑکوں پر نکل کر احتجاج میں حصہ لیا، انہوں نے وزیراعظم حسینہ واجد کے خلاف نعرہ بازی کرتے ہوئے حکومت سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کیا۔
واضح رہے بنگلادیش میں اپوزیشن جماعت بنگلادیش نیشنل پارٹی (بی این پی) پہلے ہی 7 جنوری کو ہونے والے انتخابات کے بائیکاٹ کا اعلان کرچکی ہے۔
اپوزیشن جماعت نے مطالبہ کیا ہے کہ آئندہ ماہ ہونے والے عام انتخابات نگران حکومت کی سربراہی میں منعقد کئے جائیں۔
یاد رہے کہ بنگلادیش میں آئندہ عام انتخابات میں بنگلادیشی وزیراعظم شیخ حسینہ واجد پانچویں مرتبہ وزارت عظمیٰ کی امیدوار ہیں جبکہ وہ 2009 سے وزارت عظمیٰ کےعہدے پر براجمان ہیں۔

مزید پڑھیں:  فیصل کریم کنڈی کو گورنر خیبر پختونخوا بنانے کا فیصلہ