قومی شناختی کارڈ بلاک

سانحہ 9 مئی، 18پی ٹی آئی رہنماؤں کےقومی شناختی کارڈبلاک

ویب ڈیسک: سانحہ 9 مئی کے واقعات میں ملوث پی ٹی آئی کے 18 رہنماوں کے قومی شناختی کارڈبلاک کر دیئے گئے۔
ذرائع کے مطابق ان پی ٹی آئی رہنماوں میں مراد سعید، اعظم سواتی، حماد اظہر، میاں اسلم اقبال،حافظ فرحت عباس، کرامت علی کھوکھر، علی امین گنڈا پور، امتیاز شیخ ، واثق قیوم عباسی، علی اصغر منڈا، مسرت جمشید چیمہ، جمشید چیمہ، احمد نیازی، زبیر خان نیازی، اسد زمان چیمہ، سعید احمد سندھو، ندیم عباس بارا،غلام محی الدین دیوان کے نام شامل ہیں۔
اس حوالے سے پولیس حکام کا کہنا ہے کہ شامل تفتیش ہونے تک ملزمان کے قومی شناختی کارڈبلاک رہیں گے۔ انہوں نے یہ بھی وضاحت کی ہے کہ تمام ملزمان قانونی حقوق اور شناختی کارڈ کے ذریعے حاصل سہولیات سے تب تک محروم رہیں گے جب تک انسداد دہشتگردی عدالت میں پیش نہ ہو جائیں۔
یاد رہے کہ سانحہ 9 مئی میں ملوث 18 اشتہاری ملزمان کے قومی شناختی کارڈ بلاک کرنے کی درخواست لاہور پولیس کی جانب سے کی گئی تھی۔

مزید پڑھیں:  پاکستان کو ویسٹ ایشیا بیس بال کپ کی میزبانی مل گئی