حماس اسرائیل جنگ جاری، شہداء کی تعداد 19 ہزار کے قریب

ویب ڈیسک: حماس اسرائیل جنگ جاری، غزہ کا پورا انفراسٹرکچر درہم برہم، جنگ سے اسرائیل نے فلسطینیوں کی نسل کشی کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے۔
ذرائع کے مطابق عالمی دباو کو نظر انداز اور اقوام متحدہ کی کوششوں کے باوجود اسرائیل کا جنگی جنون بڑھتا جا رہا ہے۔ کبھی شہری آبادی، کبھی ہسپتال اور اب تو سکولوں کو بھی نشانہ بنایا جا رہا ہے جس میں شہدء کی تعداد 19 ہزار کے قریب ہو گئی.
ذرائع کے مطابق غزہ میں 7 اکتوبر سے اب تک جاری اسرائیلی حملوں میں شہید فلسطینیوں کی تعداد 19 ہزار کے قریب جا پہنچی ہے جبکہ 50 ہزار سے زائد فلسطینی زخمی ہو گئے۔
حماس اور اسرائیل کے مابین جاری کشت و خون میں شہید اور زخمی ہونے والوں میں نصف سے زائد تعداد بچوں اور خواتین کی ہے۔ یاد رہے کہ 7 اکتوبر سے غزہ کے بحران کو فلسطینیوں کی نسل کشی قرار دیا جا رہا ہے۔
فلسطینی وزارت خارجہ کی جانب سے حماس اسرائیل جنگ کے حوالے سے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری ٹویٹ میں مقبوضہ فلسطینی علاقے میں ہلاکتوں اور تباہی سے متعلق تازہ ترین حقائق اور اعداد و شمار شیئر کیے گئے ہیں۔

مزید پڑھیں:  چارسدہ انٹرچینج کے قریب فائرنگ، 3 افراد جاں بحق، ایک زخمی