نمازِ استسقاء انفرادی طور پر پڑھنا اور اس کا طریقہ

استسقا کی حقیقت دعا اور استغفار ہے، لہٰذا جب بارش کی کمی ہو تو لوگوں کو استغفار اور توبہ کی کثرت کرنی چاہیے، زکاۃ ادا کرنی چاہیے، دوسروں کے حقوق ادا کرنے چاہییں اور دل سے اللہ تعالیٰ سے دعا کرنی چاہیے، نمازِ استسقاء میں صرف دعا بھی ثابت ہے، اور دو رکعت نماز پڑھنا بھی منقول ہے، اس لیے دونوں صورتیں جائز ہیں،البتہ نماز باجماعت بہتر ہے، اور انفرادی نماز ادا کرنا بھی جائز ہے، انفرادی نماز کا طریقہ وہی عام نماز والا طریقہ ہے، دو رکعت نماز پڑھی جائے، بہتر ہے کہ نما زمیں پہلی رکعت میں سورۂ اعلی اوردوسری رکعت میں سورۂ غاشیہ پڑھی جائے ، کیوں کہ رسول اللہ ﷺ سے نمازِ استسقاء میں ان سورتوں کا پڑھناثابت ہے، اور نماز میں قرأت آہستہ آواز سے بھی کی جاسکتی ہے، اور اس کسی قدر بلند آواز میں بھی کرنا جائز ہے۔ نماز کے بعد خوب عاجزی وانکساری کے ساتھ دعا کی جائے.

مزید پڑھیں:  پوتے کو دادا کی میراث سے حصہ کیوں نہیں ملتا؟