عارضی جنگ بندی

اسرائیل کی غزہ میں عارضی جنگ بندی پر آمادگی

ویب ڈیسک :اسرائیلی صدر آئزک ہرزوگ نے غزہ میں ایک بار پھر عارضی جنگ بندی پر آمادگی ظاہر کردی ہے ۔
عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی صدر کے صدارتی آفس جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ صدر آئزگ ہرزوگ نے غیر ملکی سفیروں سے گفتگو کے دوران جنگ کا بندی کا اشارہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہم یرغمالیوں کی رہائی کے لیے غزہ میں انسانی بنیادوں پر ایک اور وقفہ چاہتے ہیں۔
دوسری جانب قطر اور مصر کی جانب سے غزہ میں نئی جنگ بندی کی کوششیں جاری ہیں، نئی جنگ بندی پربات چیت کے لیے قطری اور اسرائیلی حکام کی گزشتہ دنوں ملاقات بھی ہوئی تھی۔
مصری حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ اسرائیل اور حماس دونوں ہی جنگ بندی اور یرغمالیوں کی رہائی کے لیے تیار ہیں۔
قبل ازیں حماس غزہ میں مکمل جنگ بندی تک یرغمالیوں کی رہائی پر بات چیت کے امکان کو مسترد کرچکی ہے۔
ایک روز قبل حماس کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا تھا کہ اسرائیل کے حملے مکمل رکنے تک یرغمالیوں سے متعلق بات چیت نہیں کریں گے، حملے رکنے تک یرغمالیوں اور قیدیوں کے تبادلے پر بات چیت نہ ہونےکے موقف پر قائم ہیں۔

مزید پڑھیں:  حکومت مستعفی،دوبارہ الیکشن کرائے جائیں:مولانا فضل الرحمن